مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ فجر کی نماز میں سورۃ یوسف پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 864
وَعَن الفرافصة بن عُمَيْر الْحَنَفِيّ قَالَ: مَا أَخَذْتُ سُورَةَ يُوسُفَ إِلَّا مِنْ قِرَاءَةِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ إِيَّاهَا فِي الصُّبْحِ وَمن كَثْرَة مَا كَانَ يُرَدِّدهَا. رَوَاهُ مَالك
فرافصہ بن عمیر حنفی ؒ بیان کرتے ہیں، میں نے سورۂ یوسف، عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی قراءت سے یاد کی کہ وہ نماز فجر میں کثرت کے ساتھ اس کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ صحیح، رواہ مالک۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه مالک (1/ 82 ح 181)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح