مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

نماز میں چوری
حدیث نمبر: 885
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَسْوَأُ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ مِنْ صَلَاتِهِ» . قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكَيْفَ يَسْرِقُ مِنْ صَلَاتِهِ؟ قَالَ: لَا يتم ركوعها وَلَا سجودها. رَوَاهُ أَحْمد
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سب سے برا چور وہ ہے جو اپنی نماز کی چوری کرتا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا، اللہ کے رسول! وہ اپنی نماز کی چوری کیسے کرتا ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ اس کا رکوع و سجود مکمل نہیں کرتا۔ حسن، رواہ احمد۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أحمد (5/ 310 ح 23019) [وللحديث شواھد عند الحاکم 229/1 وغيره.]»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح