ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے سجدوں میں یہ دعا کیا کرتے تھے: ”اے اللہ! میرے چھوٹے، بڑے، پہلے، پچھلے، ظاہر اور پوشیدہ تمام گناہ معاف فرما دے۔ “ رواہ مسلم۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (216/ 483)»