مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

اقعاء منع ہے
حدیث نمبر: 903
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا عَلِيُّ إِنِّي أُحِبُّ لَكَ مَا أُحِبُّ لِنَفْسِي وَأَكْرَهُ لَكَ مَا أَكْرَهُ لِنَفْسِي لَا تقع بَين السَّجْدَتَيْنِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: علی! میں جو اپنے لیے پسند کرتا ہوں وہی تمہارے لیے پسند کرتا ہوں اور جو اپنے لیے ناپسند کرتا ہوں وہی تمہارے لیے ناپسند کرتا ہوں، سجدوں کے درمیان سرین نیچے لگا کر، ٹانگیں کھڑی کر کے اور ہاتھ زمین پر لگا کر نہ بیٹھو۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه الترمذي (282) [و ابن ماجه (894)]
٭ الحارث الأعور ضعيف جدًا و للحديث شواھد ضعيفة.»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف