مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

اشارہ کرتے وقت انگلی کو حرکت دینا
حدیث نمبر: 911
وَعَن وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ثُمَّ جَلَسَ فَافْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى وَحَدَّ مِرْفَقَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى وَقَبَضَ ثِنْتَيْنِ وَحَلَّقَ حَلْقَةً ثُمَّ رَفَعَ أُصْبُعَهُ فَرَأَيْتُهُ يُحَرِّكُهَا يَدْعُو بهَا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد والدارمي
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا: پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (تشہد کے لیے) بیٹھے آپ نے اپنا بایاں پاؤں بچھایا، بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھا، دائیں کہنی کو دائیں ران سے اٹھا کر رکھا، دو انگلیوں کو بند کیا اور درمیانی انگلی اور انگوٹھے کو ملا کر حلقہ بنایا، پھر اپنی انگشت شہادت کو اٹھایا، میں نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ اس کو حرکت دیتے اور اس کے ساتھ اشارہ کرتے تھے۔ صحیح، رواہ ابوداؤد و الدارمی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (957) والدارمي (1/ 314، 315 ح 1364) [والنسائي (3/ 37 ح 1269 واللفظ نحوه) وابن ماجه (867)]
٭ و أعله بعض المعاصرين بعلة باطلة والحديث صحيح، لا شک فيه.»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح