مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرشتے درود پہنچاتے ہیں
حدیث نمبر: 924
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِلَّهِ مَلَائِكَةً سَيَّاحِينَ فِي الْأَرْضِ يُبَلِّغُونِي مِنْ أُمَّتِيَ السَّلَامَ» . رَوَاهُ النَّسَائِيّ والدارمي
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ کے کچھ فرشتے زمین پر چلتے رہتے ہیں، وہ میری امت کی طرف سے مجھ پر سلام پہنچاتے ہیں۔ صحیح، رواہ النسائی و الدارمی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، ورواه النسائي (3/ 43 ح 1283) والدارمي (2/ 317 ح 2777) [و صححه ابن حبان (2392) والحاکم (2/ 421) ووافقه الذهبي.]
٭ سفيان الثوري صرح بالسماع.»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح