مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

فرض کے بعد سنتوں کے لئے جگہ بدلنا
حدیث نمبر: 953
وَعَن عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ عَنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يُصَلِّي الْإِمَامُ فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي صَلَّى فِيهِ حَتَّى يتَحَوَّل» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَقَالَ عَطاء الخرساني لم يدْرك الْمُغيرَة
عطاء خراسانی ؒ مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: امام اس جگہ جہاں اس نے (فرض) نماز پڑھی ہے، (نفل) نماز نہ پڑھے حتیٰ کہ جگہ بدل لے۔ ابوداؤد، اور انہوں نے فرمایا: عطا خراسانی کی مغیرہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات ثابت نہیں۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (616) [و ابن ماجه (1428) و للحديث شواھد ضعيفة.]
٭ السند مرسل، عطاء الخراساني لم يدرک المغيرة بن شعبة رضي الله عنه.»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح