جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی نماز میں تشہد کے بعد یہ کہا کرتے تھے: ”بہترین کلام اللہ کا کلام ہے اور سب سے بہترین طریقہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا طریقہ ہے۔ “ صحیح، رواہ النسائی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه النسائي (3/ 58 ح 1312)»