مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

سجدے کی جگہ ایک بار صاف کی جا سکتی ہے بار بار نہیں
حدیث نمبر: 980
وَعَنْ مُعَيْقِيبٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّجُلِ يُسَوِّي التُّرَابَ حَيْثُ يَسْجُدُ؟ قَالَ: «إِنْ كُنْتَ فَاعِلًا فَوَاحِدَةً»
معیقیب رضی اللہ عنہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں، جو سجدہ کی جگہ پر مٹی درست کرتا ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تم نے ضرور ہی کرنا ہے تو پھر ایک مرتبہ کر لے۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1207) و مسلم (47/ 546)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ