مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

نماز میں تشبیک (انگلیوں کو ایک دوسرے میں ڈالنا) منع ہے
حدیث نمبر: 994
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَأَحْسَنَ وُضُوءَهُ ثُمَّ خَرَجَ عَامِدًا إِلَى الْمَسْجِدِ فَلَا يُشَبِّكَنَّ بَيْنَ أَصَابِعِهِ فَإِنَّهُ فِي الصَّلَاة» . رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ والدارمي
کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص اچھی طرح وضو کر کے مسجد کے قصد سے روانہ ہو تو وہ (راستے میں) اپنے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ میں داخل نہ کرے، کیونکہ وہ (حکماً) نماز ہی میں ہے۔ حسن، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و النسائی و الدارمی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أحمد (241/4 ح 18282) و أبو داود (562) والترمذي (386 و أعله) و النسائي (لم أجده) والدارمي (326/1. 327 ح 1411) [و صححه ابن خزيمة (441) و ابن حبان (316) و للحديث شواھد.]»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح