مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

سجدہ کی جگہ کو گرمی سے بچانا
حدیث نمبر: 1011
وَعَنْ جَابِرِ قَالَ: كُنْتُ أُصَلِّي الظُّهْرَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فآخذ قَبْضَة من الْحَصَى لتبرد فِي كفي ن أَضَعُهَا لِجَبْهَتِي أَسْجُدُ عَلَيْهَا لِشِدَّةِ الْحَرِّ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وروى النَّسَائِيّ نَحوه
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نماز ظہر ادا کر رہا تھا، میں نے کنکریوں کی مٹھی بھری تاکہ وہ میری مٹھی میں ٹھنڈی ہو جائیں، میں گرمی کی شدت کی وجہ سے ان پر سجدہ کیا کرتا تھا۔ ابوداؤد، اور امام نسائی نے بھی اسی کی مثل روایت کیا ہے۔ اسنادہ حسن۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (399) و النسائي (2/ 204 ح 1082) [و ابن حبان: 267]»

قال الشيخ الألباني: حسن