مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

خوشبو لگا کر مسجد میں جانے والی عورت کی نماز قبول نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 1064
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ حِبِّي أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تُقْبَلُ صَلَاةُ امْرَأَةٍ تَطَيَّبَتْ لِلْمَسْجِدِ حَتَّى تَغْتَسِلَ غُسْلَهَا مِنَ الْجَنَابَةِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وروى أَحْمد وَالنَّسَائِيّ نَحوه
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے اپنے محبوب ابوالقاسم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اس عورت کی نماز قبول نہیں ہوتی جو مسجد میں آنے کے لیے خوشبو لگائے حتیٰ کہ وہ اس طرح (خوب اچھی طرح) غسل کرے جیسے غسل جنابت کیا جاتا ہے۔ ابوداؤد، احمد اور نسائی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔ حسن۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (4174) و أحمد (2/ 246 ح 7350) والنسائي (153/8ح 5130) [وابن ماجه (4002) وللحديث شواھد عند البيھقي (3/ 133) وغيره.]»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف