مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

جماعت کھڑی ہونے کے بعد اگر کسی کو پیشاب پاخانہ آ جائے تو پہلے کر لے
حدیث نمبر: 1069
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم يَقُول: «إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَوَجَدَ أَحَدُكُمُ الْخَلَاءَ فَلْيَبْدَأْ بِالْخَلَاءِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَرَوَى مَالِكٌ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ نَحوه
عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے اور تم میں سے کوئی قضائے حاجت محسوس کرے تو پہلے وہ قضائے حاجت سے فارغ ہو۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے جبکہ مالک، ابوداؤد اور نسائی نے اسی کی مثل روایت کیا ہے۔ صحیح۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (142 وقال: حسن صحيح.) و مالک (1/ 159 ح 379) و أبو داود (88) والنسائي (110/2، 111 ح 853) [و ابن ماجه (616) و صححه ابن خزيمة (932، 1652) و ابن حبان (الموارد: 194) والحاکم (1/ 168) ووافقه الذهبي.]»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح