مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

صفوں کو درست کرنا نماز کا حصہ ہے
حدیث نمبر: 1087
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سَوُّوا صُفُوفَكُمْ فَإِنَّ تَسْوِيَةَ الصُّفُوفِ من إِقَامَة الصَّلَاة» . إِلَّا أَنَّ عِنْدَ مُسْلِمٍ: «مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ»
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اپنی صفیں برابر کرو، بے شک صفوں کا برابر کرنا نماز قائم کرنے سے ہے۔ بخاری، مسلم۔ البتہ صحیح مسلم میں: نماز مکمل کرنے سے ہے۔ کے الفاظ ہیں۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (723) و مسلم (124/ 433)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ