مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

وہ تین آدمی جن کی نماز قبول نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 1123
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ثَلَاثَةٌ لَا تُقْبَلُ مِنْهُمْ صَلَاتُهُمْ: مَنْ تَقَدَّمَ قَوْمًا وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ وَرَجُلٌ أَتَى الصَّلَاةَ دِبَارًا وَالدِّبَارُ: أَنْ يَأْتِيَهَا بَعْدَ أَنْ تَفُوتَهُ وَرَجُلٌ اعْتَبَدَ مُحَرَّرَةً. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَابْن مَاجَه
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تین قسم کے لوگوں کی نماز قبول نہیں ہوتی: وہ امام جسے مقتدی نا پسند کرتے ہوں، ایک وہ شخص جو نماز کا وقت گزر جانے کے بعد نماز پڑھتا ہے، اور ایک وہ آدمی جو کسی آزاد شخص کو غلام بنا لے۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (593) و ابن ماجه (970)
٭ عبد الرحمٰن بن زياد الإفريقي ضعيف (تقدم: 239) و عمران المعافري: ضعيف.»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف