مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

مقتدیوں کو آمین کہنے کا حکم
حدیث نمبر: 1138
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُبَادِرُوا الْإِمَامَ إِذَا كَبَّرَ فكبروا وَإِذا قَالَ: وَلَا الضَّالّين. فَقُولُوا: آمِينَ وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَك الْحَمد إِلَّا أَنَّ الْبُخَارِيَّ لَمْ يَذْكُرْ: وَإِذَا قَالَ: وَلَا الضَّالّين
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: امام سے سبقت نہ کرو، جب وہ اللہ اکبر کہے تو تم اللہ اکبر کہو، جب وہ (ولاالضالین) کہے تو تم آمین کہو، جب رکوع کرے تو رکوع کرو، جب سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو تم ربنا لک الحمد کہو۔ بخاری، مسلم۔ لیکن امام بخاری نے: اور جب (ولا الضالین) کہے۔ کا ذکر نہیں کیا۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (796 مختصرًا) و مسلم (87/ 415)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ