مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

نماز کے لیے جلدی نکلنے کی ترغیب اور اس کا بیان
حدیث نمبر: 1145
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضُوءَهُ ثُمَّ رَاحَ فَوَجَدَ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا أَعْطَاهُ اللَّهُ مِثْلَ أَجْرِ مَنْ صَلَّاهَا وَحَضَرَهَا لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ م أُجُورهم شَيْئا» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص اچھی طرح وضو کر کے نماز کے لیے جائے لیکن وہ لوگوں کو پائے کہ وہ نماز پڑھ چکے ہوں تو اللہ اسے با جماعت نماز پڑھنے والوں کی مثل اجر عطا فرما دیتا ہے، اور اس سے ان کے اجر میں بھی کوئی کمی واقع نہیں ہو گی۔ حسن، رواہ ابوداؤد و النسائی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (564) والنسائي (2/ 111 ح 856) [و صححه الحاکم (1/ 208، 209) ووافقه الذهبي وله شاھد.]»

قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ