مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

نماز مغرب اور فجر کو ادا کر لینے والا اگر جماعت کو پائے تو اس کے لئے کیا حکم ہے
حدیث نمبر: 1158
وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ: مَنْ صَلَّى الْمَغْرِبَ أَوِ الصُّبْحَ ثُمَّ أَدْرَكَهُمَا مَعَ الْإِمَامِ فَلَا يَعُدْ لَهما. رَوَاهُ مَالك
نافع ؒ بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: جو شخص نماز مغرب یا نماز فجر پڑھ لے، پھر وہ انہیں امام کے ساتھ پا لے تو وہ انہیں دوبارہ نہ پڑھے۔ صحیح، رواہ مالک۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه مالک (1/ 133 ح 298)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح