مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

نماز مغرب کے بعد دو سنتیں جلدی پڑھنے کا حکم
حدیث نمبر: 1185
وَعَن حُذَيْفَة نَحْوَهُ وَزَادَ فَكَانَ يَقُولُ: «عَجِّلُوا الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فَإِنَّهُمَا تُرْفَعَانِ مَعَ الْمَكْتُوبَةِ» رَوَاهُمَا رَزِينٌ وَرَوَى الْبَيْهَقِيُّ الزِّيَادَةَ عَنْهُ نَحْوَهَا فِي شُعَبِ الْإِيمَان
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے، انہوں نے اضافہ نقل کیا ہے: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرمایا کرتے تھے: مغرب کے بعد دو رکعتیں پڑھنے میں جلدی کیا کرو، کیونکہ وہ فرض نماز کے ساتھ بلند کی جاتی ہیں۔ یہ دونوں روایتیں رزین نے روایت کی ہیں، بیہقی نے حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی زائد الفاظ شعب الایمان میں اسی طرح روایت کیے ہیں۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه رزين (لم أجده) والبيھقي في شعب الإيمان (3068) [والمروزي في قيام الليل (ص69) وقال: ھذا حديث ليس بثابت.]
٭ زيد العمي: ضعيف و شيخ بقية: مجھول، و طريق البيھقي فيه عبد الرحيم بن زيد العمي کذاب.»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف