صحيح البخاري
كِتَاب النِّكَاحِ -- کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان
39. بَابُ إِنْكَاحِ الرَّجُلِ وَلَدَهُ الصِّغَارَ:
باب: آدمی اپنی نابالغ لڑکی کا نکاح کر سکتا ہے۔
لِقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ سورة الطلاق آية 4 فَجَعَلَ عِدَّتَهَا ثَلَاثَةَ أَشْهُرٍ قَبْلَ الْبُلُوغِ.
‏‏‏‏ اس کی دلیل یہ ہے کہ اللہ نے (سورۃ الطلاق میں) فرمایا «واللائي لم يحضن‏» یعنی جن عورتوں کو ابھی حیض نہ آیا ہو ان کی بھی عدت تین مہینے ہے۔