مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

رات کے آخری حصہ میں اللہ کا ذکر کرنے کی نصیحت
حدیث نمبر: 1229
وَعَن عَمْرو بن عبسة قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَقْرَبُ مَا يَكُونُ الرَّبُّ مِنَ الْعَبْدِ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ الْآخِرِ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَكُونَ مِمَّنْ يَذْكُرُ اللَّهَ فِي تِلْكَ السَّاعَةِ فَكُنْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيب إِسْنَادًا
عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان ک��تے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: رات کے آخری حصے میں رب تعالیٰ بندے کے انتہائی قریب ہوتا ہے، اگر تم اس وقت اللہ کو یاد کرنے والوں میں شامل ہو سکو تو ہو جاؤ۔ اور امام ترمذی میں نے فرمایا: یہ حدیث سند کے لحاظ سے حسن صحیح غریب ہے۔ حسن، رواہ الترمذی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3579) [و صححه الحاکم (1/ 163. 165) و أصله عند مسلم (832)]»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح