جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے روز منبر پر چڑھے تو فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔ “ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بات سنی تو باب مسجد پر ہی بیٹھ گئے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں دیکھا تو فرمایا: ”عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ! آگے آ جاؤ۔ “ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (1091) [و صححه ابن خزيمة (1780) والحاکم علٰي شرط الشيخين (283/1. 284) ووافقه الذهبي، و حديث ابن جريج عن عطاء قوي]»