مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

بادل کی گرج سن کر کیا پڑھا جائے
حدیث نمبر: 1521
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ إِذَا سَمِعَ صَوْتَ الرَّعْدِ وَالصَّوَاعِقَ قَالَ: «اللَّهُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِغَضَبِكَ وَلَا تُهْلِكْنَا بِعَذَابِكَ وَعَافِنَا قَبْلَ ذَلِكَ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم گرج اور کڑک کی آواز سنتے تو دعا فرماتے تھے: اے اللہ! ہمیں اپنے غضب سے قتل نہ کرنا نہ اپنے عذاب سے ہلاک کرنا اور ہمیں اس سے پہلے ہی عافیت عطا فرمانا۔ احمد، ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (100/2. 101 ح 5763) والترمذي (3450)
٭ فيه أبو مطر: مجھول و حجاج بن أرطاة ضعيف مدلس و سقط ذکره من عمل اليوم والليلة للنسائي (927)»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف