مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز -- كتاب الجنائز

بیمار کی عیادت کے وقت رحمت کے دریا میں رہنے جیسا
حدیث نمبر: 1581
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ عَادَ مَرِيضًا لَمْ يَزَلْ يَخُوضُ الرَّحْمَةَ حَتَّى يَجْلِسَ فَإِذَا جَلَسَ اغتمس فِيهَا» . رَوَاهُ مَالك وَأحمد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی مریض کی عیادت کرتا ہے تو وہ رحمت میں داخل ہوتا چلا جاتا ہے۔ حتیٰ کہ وہ (اس کے پاس) بیٹھ جاتا ہے، پس جب وہ بیٹھ جاتا ہے تو وہ اس (رحمت) میں غوطہ زن ہو جاتا ہے۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه مالک (946/2 ح 1826 بدون سند) و أحمد (304/3)
٭ ھشيم مدلس و عنعن و لبعض الحديث شواھدعند مسلم (2568) و البخاري في الأدب المفرد (522) وغيرهما و حديث مسلم يغني عنه.»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح