مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز -- كتاب الجنائز

جہاں طاعون ہو وہاں سے نہ بھاگنے اور وہیں رہنے کا حکم
حدیث نمبر: 1597
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْفَارُّ مِنَ الطَّاعُونِ كَالْفَارِّ مِنَ الزَّحْفِ وَالصَّابِرُ فِيهِ لَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ» . رَوَاهُ أَحْمد
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: طاعون سے فرار ہونے والا میدان جہاد سے فرار ہونے والے کی طرح ہے، اور وہاں صبر کرنے (رک جانے) والے کے لیے شہید کا ثواب ہے۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه أحمد (353/3 ح 14853)
٭ فيه عمرو بن جابر: ضعيف متھم، و روي أحمد (145/6، 255) بسند حسن عن عائشة رضي الله عنھا عن رسول الله ﷺ قال: ’’الفار من الطاعون کالفار من الزحف.‘‘»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف