مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز -- كتاب الجنائز

سفید کپڑوں اور سرمے کا بیان
حدیث نمبر: 1638
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْبَسُوا مِنْ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضَ فَإِنَّهَا مَنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمْ وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ وَمِنْ خَيْرِ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ فَإِنَّهُ يُنْبِتُ الشّعْر ويجلوا الْبَصَر» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ وہ تمہارا بہترین لباس ہے، اپنے مردوں کو بھی انہیں میں کفن دو، اثمد تمہارا بہترین سرمہ ہے کیونکہ وہ پلکیں دراز کرتا ہے اور نظر کو تیز کرتا ہے۔ ابوداؤد، ترمذی، اور ابن ماجہ نے اپنے مردوں کو تک روایت کیا ہے۔ حسن۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (4061) و الترمذي (994 و قال: حسن صحيح.) و ابن ماجه (3566)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ