مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز -- كتاب الجنائز

اسلام پر موت کی دعا
حدیث نمبر: 1676
وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْأَشْهَلِيِّ عَنْ أَبِيهِ وانتهت رِوَايَته عِنْد قَوْله: و «أنثانا» . وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ: «فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِيمَانِ وَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِسْلَامِ» . وَفِي آخِرِهِ: «وَلَا تُضِلَّنَا بعده»
اور امام نسائی نے ابراہیم اشہلی عن ابیہ کی سند سے روایت کیا ہے، اور ان کی روایت ہماری عورتوں کو معاف فرما تک ختم ہو جاتی ہے، اور ابوداؤد کی روایت میں ہے: اسے ایمان پر زندہ رکھ اور اسلام پر فوت کر۔ اور اس کے آخر میں ہے: اس کے بعد ہمیں گمراہ نہ کرنا۔ حسن۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه النسائي (74/4 ح 1988) و أبو داود (3201)»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف