مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز -- كتاب الجنائز

فرشتوں کے لئے کھڑا ہونا، بروایت النسائی
حدیث نمبر: 1686
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ جَنَازَةً مَرَّتْ بِرَسُولِ اللَّهِ فَقَامَ فَقِيلَ: إِنَّهَا جَنَازَةُ يَهُودِيٍّ فَقَالَ: «إِنَّمَا قُمْت للْمَلَائكَة» . رَوَاهُ النَّسَائِيّ
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو آپ کھڑے ہو گئے، آپ کو بتایا گیا کہ یہ تو کسی یہودی کا جنازہ ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں تو صرف فرشتوں کی خاطر کھڑا ہوا ہوں۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه النسائي (4/ 48 ح 1931)
٭ قتادة عنعن و للحديث شاھد ضعيف عند أحمد (413/4)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح