مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز -- كتاب الجنائز

جنگ احد کے شہداء کی قبریں
حدیث نمبر: 1703
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ أُحُدٍ: «احْفُرُوا وَأَوْسِعُوا وَأَعْمِقُوا وَأَحْسِنُوا وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي قبر وَاحِد وَقدمُوا أَكْثَرهم قُرْآنًا» . رَوَاهُ أمد وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَرَوَى ابْنُ مَاجَهْ إِلَى قَوْله وأحسنوا
ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے غزوہ احد کے روز فرمایا: وسیع اور گہری قبریں تیار کرو اور اچھی طرح دفن کرو، اور ایک قبر میں دو دو، تین تین کو دفن کرو، اور ان میں سے زیادہ قرآن جاننے والے کو پہلے دفن کرو۔ احمد، ترمذی، ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے ((واحسنوا)) اور اچھی طرح دفن کرو تک روایت کیا ہے۔ صحیح۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (19/4 ح 16359) والترمذي (1713 وقال: حسن صحيح.) و أبو داود (3215) والنسائي (81/4 ح 2013) و ابن ماجه (1560)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح