مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز -- كتاب الجنائز

شہید کو اس کی شہادت کی جگہ پر ہی دفن کرنا چاہئے
حدیث نمبر: 1704
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ جَاءَتْ عَمَّتِي بِأَبِي لِتَدْفِنَهُ فِي مَقَابِرِنَا فَنَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رُدُّوا الْقَتْلَى إِلَى مَضَاجِعِهِمْ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيُّ وَلَفظه لِلتِّرْمِذِي
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، غزوہ احد کے روز میری پھوپھی میرے شہید والد کو لے آئیں تاکہ وہ انہیں ہمارے قبرستان میں دفن کریں، پس رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف سے اعلان کرنے والے نے اعلان کیا، شہداء کو ان کی شہادت گاہ کی طرف واپس لے آؤ۔ احمد، ترمذی، ابوداؤد، نسائی، دارمی، الفاظ حدیث ترمذی کے ہیں۔ صحیح۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (297/3 ح 14216) والترمذي (1717 وقال: حسن صحيح.) و أبو داود (3165) والنسائي (79/4ح 2006) والدارمي (23/1 ح 46)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح