مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز -- كتاب الجنائز

میت کو قبر میں اتارتے وقت کی دعا
حدیث نمبر: 1707
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَدْخَلَ الْمَيِّتَ الْقَبْرَ قَالَ: «بِسم الله وَبِاللَّهِ وعَلى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ» . وَفِي رِوَايَةٍ: وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَرَوَى أَبُو دَاوُد الثَّانِيَة
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب میت کو قبر میں داخل کیا جاتا تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یوں فرماتے: اللہ کے نام کے ساتھ، اللہ کی توفیق کے ساتھ اور اللہ کے رسول (صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) کی ملت و دین پر۔ اور ایک روایت میں ہے: اور رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے طریقے پر۔ احمد، ترمذی، ابن ماجہ، اور ابوداؤد نے دوسری روایت بیان کی ہے۔ صحیح۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (59/2 ح 2533) و الترمذي (1046 وقال: حسن غريب.) و ابن ماجه (1550) و أبو داود (3213)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح