مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز -- كتاب الجنائز

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر پانی کا چھڑکاؤ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1710
وَعَن جَابر قَالَ: رُشَّ قَبْرُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ الَّذِي رَشَّ الْمَاءَ عَلَى قَبْرِهِ بِلَالُ بْنُ رَبَاحٍ بِقِرْبَةٍ بَدَأَ مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ حَتَّى انْتَهَى إِلَى رِجْلَيْهِ. رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ. فِي دَلَائِل النُّبُوَّة
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قبر پر پانی چھڑکا گیا، بلال بن رباح رضی اللہ عنہ نے ایک مشکیزے کے ذریعے آپ کی قبر پر پانی چھڑکا، انہوں نے آپ کے سر مبارک کی طرف سے چھڑکنا شروع کیا اور آپ کے پاؤں تک چھڑکتے گئے۔ اسنادہ موضوع۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده موضوع، رواه البيھقي في دلائل النبوة (264/7)
٭ فيه الواقدي: کذاب متروک.»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته