مشكوة المصابيح
كتاب الجنائز -- كتاب الجنائز

کسی عورت کو بیٹے کی موت پر تسلی دینے والا بھی جنت کا لباس پہنے گا
حدیث نمبر: 1738
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ عَزَّى ثَكْلَى كسي بردا فِي الْجَنَّةِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيب
ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی عورت کو، جس کا بچہ گم جائے، تسلی دیتا ہے تو اسے جنت میں ایک قیمتی لباس پہنایا جائے گا۔ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1076)
٭ منية بنت عبيد: لا يعرف حالھا.»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف