مشكوة المصابيح
كتاب الزكاة -- كتاب الزكاة

جس مال پر زکوٰۃ ہو اسے چھپانا منع ہے
حدیث نمبر: 1784
وَعَنْ بَشِيرِ بْنِ الْخَصَاصِيَّةِ قَالَ: قُلْنَا: أَنَّ أَهْلَ الصَّدَقَةِ يَعْتَدُونَ عَلَيْنَا أَفَنَكْتُمُ مِنْ أَمْوَالِنَا بِقَدْرِ مَا يَعْتَدُونَ؟ قَالَ: «لَا» رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
بشیر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم نے عرض کیا: کہ اہل صدقہ ہم پر زیادتی کرتے ہیں، کیا ہم ان کی زیادتی کے مطابق اپنے اموال میں سے چھپا لیا کریں؟ فرمایا: نہیں۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (1586)
٭ ديسم: مستور لم يوثقه غير ابن حبان.»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته