مشكوة المصابيح
كتاب الزكاة -- كتاب الزكاة

جس مال کی زکوٰۃ نہ دی گئی وہ قیامت کے دن سانپ بنا کر گلے میں لٹکایا جائے گا
حدیث نمبر: 1792
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ رَجُلٍ لَا يُؤَدِّي زَكَاةَ مَالِهِ إِلَّا جَعَلَ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي عُنُقِهِ شُجَاعًا» ثُمَّ قَرَأَ عَلَيْنَا مِصْدَاقَهُ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ: (وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يبلخون بِمَا آتَاهُم الله من فَضله) الْآيَة. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ وَابْن مَاجَه
ابن مسعود رضی اللہ عنہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ نے فرمایا: جو شخص اپنے مال کی زکوۃ ادا نہیں کرتا تو اللہ روز قیامت اسے اس کی گردن میں اژدھا بنا دے گا، پھر آپ نے اس کے مصداق اللہ عزوجل کی کتاب سے تلاوت فرمائی: جو لوگ اللہ کے عطا کیے ہوئے مال میں بخل کرتے ہیں، وہ گمان نہ کریں،،،،، ‘ آخر تک۔ صحیح، رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (3012 و قال: حسن صحيح.) والنسائي (11/5 ح 2443) و ابن ماجه (1784)»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته