مشكوة المصابيح
كتاب الزكاة -- كتاب الزكاة

سب سے بدتر انسان
حدیث نمبر: 1881
وَعَن ابْن عَبَّاس رَضِي الله عَنْهُمَا قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشَرِّ النَّاسِ مَنْزِلًا؟ قِيلَ: نَعَمْ قَالَ: الَّذِي يُسْأَلُ بِاللَّهِ وَلَا يُعْطِي بِهِ. رَوَاهُ أَحْمد
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں مقام و مرتبہ کے لحاظ سے بدترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ عرض کیا گیا، جی ہاں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس سے اللہ کے نام پر سوال کیا جائے اور وہ نہ دے۔ اسنادہ حسن، رواہ احمد۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (319 ح 2931. 2932) [والترمذي (1652 وقال: حسن غريب.) والنسائي (83/5. 84 ح 2570) و له شاھد عند أحمد (226/1، 311)]»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته