مشكوة المصابيح
كتاب الزكاة -- كتاب الزكاة

کنواں کھدوانا یا پانی مہیا کرنا بھی صدقہ ہے
حدیث نمبر: 1912
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أُمَّ سَعْدٍ مَاتَتْ فَأَيُّ الصَّد قَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «الْمَاءُ» . فَحَفَرَ بِئْرًا وَقَالَ: هَذِهِ لأم سعد. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! ام سعد رضی اللہ عنہ وفات پا چکی ہیں، (ان کے لیے) کون سا صدقہ کرنا افضل ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: پانی۔ انہوں نے ایک کنواں کھدوایا اور فرمایا: یہ ام سعد کے لیے ہے۔ حسن، رواہ ابوداؤد و النسائی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (1678) والنسائي (254/6ح 3694) و للحديث طرق کثيرة وھو حديث حسن.»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف