مشكوة المصابيح
كتاب الزكاة -- كتاب الزكاة

مال میں زکوٰۃ کے علاوہ بھی دوسروں کا حق ہے
حدیث نمبر: 1914
وَعَن فَاطِمَة بنت قبيس قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ فِي الْمَالِ لَحَقًّا سِوَى الزَّكَاةِ» ثُمَّ تَلَا: (لَيْسَ الْبَرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قبل الْمشرق وَالْمغْرب) الْآيَة. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَه والدارمي
فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مال میں زکوۃ کے علاوہ بھی حق ہے۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: نیکی یہی نہیں کہ تم اپنے چہرے مشرق و مغرب کی طرف کر لو۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (659. 660 وقال: ھذا حديث إسناده ليس بذاک و أبو حمزة ميمون الأعور يضعف.) و ابن ماجه (1789) والدارمي (385/1 ح 1644)»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته