مشكوة المصابيح
كتاب الزكاة -- كتاب الزكاة

صدقہ کا آخرت میں بدلا
حدیث نمبر: 1919
وَعَن عَائِشَة إِنَّهُمْ ذَبَحُوا شَاةً فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا بَقِيَ مِنْهَا؟» قَالَتْ: مَا بَقِي مِنْهَا إِلَّا كتفها قَالَ: «بَقِي كلهَا غير كتفها» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَصَححهُ
عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں (یعنی اہل بیت) نے ایک بکری ذبح کی تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دریافت فرمایا: اس سے کچھ بچا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: اس کی دستی بچی ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کی دستی کے سوا باقی سب بچ گیا ہے۔ ترمذی، اور انہوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (2470)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح