ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، انہوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”غریب آدمی کا محنت کی کمائی سے صدقہ کرنا، اور اپنے زیر کفالت افراد سے آغاز کرنا۔ “ صحیح، رواہ ابوداؤد۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (1677)»