مشكوة المصابيح
كتاب الصوم -- كتاب الصوم

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے علاوہ کسی بھی مہینے کے پورے روزے نہیں رکھے
حدیث نمبر: 2037
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُوم شهرا كُله؟ قَالَ: مَا عَلِمْتُهُ صَامَ شَهْرًا كُلَّهُ إِلَّا رَمَضَانَ وَلَا أَفْطَرَهُ كُلَّهُ حَتَّى يَصُومَ مِنْهُ حَتَّى مضى لسبيله. رَوَاهُ مُسلم
عبداللہ بن شفیق بیان کرتے ہیں، میں نے عائشہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پورا مہینہ روزے رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: میں آپ کے بارے میں نہیں جانتی کہ آپ نے رمضان کے علاوہ کسی ماہ کے پورے روزے رکھے ہوں، اور ایسے بھی نہیں کہ آپ نے کسی ماہ میں کوئی روزہ نہ رکھا ہو بلکہ آپ ہر ماہ کچھ روزے رکھتے تھے حتیٰ کہ آپ وفات پا گئے۔ رواہ مسلم۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (173 / 1156)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح