مشكوة المصابيح
كتاب الصوم -- كتاب الصوم

نماز فجر کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف والی جگہ میں داخل ہوتے
حدیث نمبر: 2104
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ صَلَّى الْفَجْرَ ثُمَّ دَخَلَ فِي مُعْتَكَفِهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اعتکاف کرنے کا ارادہ فرماتے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز فجر ادا کرتے اور پھر اپنے اعتکاف کی جگہ میں تشریف لے جاتے۔ صحیح، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (2464) و ابن ماجه (1771) [والترمذي (791) و البخاري (2033) و مسلم (1173)]»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته