مشكوة المصابيح
كتاب فضائل القرآن -- كتاب فضائل القرآن

سورۂ ھود اور سورۂ یوسف کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 2164
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقْرَأُ سُورَةَ (هُودٍ) أَوْ سُورَةَ (يُوسُفَ)؟ قَالَ: لَنْ تَقْرَأَ شَيْئًا أَبْلَغَ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ (قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ) رَوَاهُ أَحْمد وَالنَّسَائِيّ والدارمي
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! کیا میں سورۂ ہود پڑھوں یا سورۂ یوسف؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم اللہ کے ہاں سورۃ الفلق سے بلیغ تر کوئی چیز نہیں پڑھ سکو گے۔ اسنادہ صحیح، رواہ احمد و النسائی و الدارمی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (149/4 ح 17474) والنسائي (158/2 ح 954) والدارمي (461/2. 462 ح 3442) [و صححه ابن حبان (1776. 1777) والحاکم (540/2) ووافقه الذهبي.]»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته