مشكوة المصابيح
كتاب فضائل القرآن -- كتاب فضائل القرآن

سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات کی فضیلت
حدیث نمبر: 2173
وَعَن جُبَير بن نفير رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ خَتَمَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ بِآيَتَيْنِ أُعْطِيتُهُمَا مِنْ كَنْزِهِ الَّذِي تَحْتَ الْعَرْشِ فَتَعَلَّمُوهُنَّ وَعَلِّمُوهُنَّ نِسَاءَكُمْ فَإِنَّهَا صَلَاةٌ وقربان وَدُعَاء» . رَوَاهُ الدِّرَامِي مُرْسلا
جبیر بن نفیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ نے سورۂ بقرہ کا اختتام دو آیتوں سے فرمایا ہے، وہ مجھے عرش کے نیچے اس خزانے سے عطا کی گئی ہیں، پس انہیں سیکھو اور انہیں اپنی خواتین کو سکھاؤ کیونکہ وہ باعث رحمت، باعث تقرب اور دعا ہیں۔ اسے دارمی نے مرسل روایت کیا ہے۔ اسنادہ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الدارمي (450/2 ح 3393، نسخة محققة: 3433) [و أبو داود في المراسيل (91) والحاکم (562/1 ح2067) من حديث جبير بن نفير رحمه الله به.]
٭ السند مرسل و له لون آخر عند الحاکم (562/1 ح 2066) وسنده ضعيف من أجل عبد الله بن صالح المصري.»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته