مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات -- كتاب الدعوات

اس چیز کا بیان کہ دعا ہی عبادت ہے
حدیث نمبر: 2230
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ» ثُمَّ قَرَأَ: (وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكم) رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَه
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دعا ہی عبادت ہے، پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: تمہارے رب نے فرمایا: مجھ سے دعائیں کرو میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا۔ صحیح، رواہ احمد (۴ / ۲۶۷ ح ۱۸۵۴۲، ۲۷۶ ح ۱۸۶۲۳) و الترمذی (۲۹۶۹) و ابوداؤد (۱۴۷۹) و النسائی (فی الکبری: ۱۱۴۶۴) و ابن ماجہ (۳۸۲۸) و صححہ ابن حبان (۲۳۹۶) و الحاکم (۱ / ۴۹۰، ۴۹۱)۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (267/4 ح 18542، 276/4 ح 18623) و أبو داود (1479) والترمذي (2969 وقال: حسن صحيح) و النسائي (في الکبري: 11464) و ابن ماجه (3828) [و صححه ابن حبان (الموارد: 2396) والحاکم (490/1. 491) ووافقه الذهبي.]»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته