مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات -- كتاب الدعوات

دعا مانگتے وقت ہاتھوں کو سینے تک اٹھانا
حدیث نمبر: 2257
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ يَقُولُ: إِنَّ رَفْعَكُمْ أَيْدِيَكُمْ بِدْعَةٌ مَا زَادَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى هَذَا يَعْنِي إِلَى الصَّدْر رَوَاهُ أَحْمد
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے: تمہارا (دعا کے لیے) ہاتھ اٹھانا بدعت ہے، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس (یعنی) سینے سے اوپر ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ احمد (۲ / ۶۱ ح ۵۲۶۴)۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (61/2 ح 5264)
٭ فيه بشر بن حرب الندبي: ضعيف ضعفه الجمھور.»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته