مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات -- كتاب الدعوات

شرک سے بچے رہنا بھی استغفار ہے
حدیث نمبر: 2351
وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَرَأَ (هُوَ أَهْلُ التَّقْوَى وَأَهْلُ الْمَغْفِرَة) قَالَ: قَالَ رَبُّكُمْ أَنَا أَهْلٌ أَنْ أُتَّقَى فَمَنِ اتَّقَانِي فَأَنَا أَهْلٌ أَنْ أَغْفِرَ لَهُ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَه والدارمي
انس رضی اللہ عنہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے یہ آیت پڑھی: وہ (اللہ تعالیٰ) اہل تقوی اور اہل مغفرت ہے۔ تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہارا رب فرماتا ہے: میں اس لائق ہوں کہ مجھ سے ڈرا جائے، جو شخص مجھ سے ڈرتا ہے تو پھر میں اس کا اہل ہوں کہ میں اسے بخش دوں۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3328 وقال: حسن غريب) و ابن ماجه (4299) والدارمي (303/2 ح 2727)
٭ سھيل بن عبد الله القطيعي: ضعيف.»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته