مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات -- كتاب الدعوات

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک مجلس میں سو بار استغفار کرنا
حدیث نمبر: 2352
وَعَن ابْن عمر قَالَ: إِنْ كُنَّا لَنَعُدُّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَجْلِسِ يَقُولُ: «رَبِّ اغْفِرْ لِي وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ» مِائَةَ مَرَّةٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ایک مجلس میں سو مرتبہ یہ فرماتے ہوئے: میرے رب! مجھے بخش دے، مجھ پر رجوع فرما، بے شک تو توبہ قبول کرنے والا بخشنے والا ہے۔ شمار کیا کرتے تھے۔ صحیح، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (21/2 ح 4726) و الترمذي (3434 وقال: حسن صحيح غريب) و أبو داود (1516) و ابن ماجه (3814)»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته