اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کہ اس فرمان: ”ان میں سے کوئی اپنی جان پر ظلم کرنے والا ہے، اور کوئی میانہ رو ہے اور کوئی نیکیوں میں بڑھنے والا ہے۔ “ کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ سب جنتی ہیں۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ البیھقی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه البيھقي في البعث والنشور (ص 59ح 63) [والخطيب في تاريخه (271/12) و الطبراني في الکبير (410)] ٭ فيه محمد بن أبي ليلي: ضعيف، ضعفه الجمھور.»