مشكوة المصابيح
كتاب المناسك -- كتاب المناسك

حاجی سے سلام اور ہاتھ ملانے کا ثبوت
حدیث نمبر: 2538
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا لَقِيتَ الْحَاجَّ فَسَلِّمْ عَلَيْهِ وَصَافِحْهُ وَمُرْهُ أَنْ يَسْتَغْفِرَ لَكَ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بَيْتَهُ فَإِنَّهُ مَغْفُورٌ لَهُ» . رَوَاهُ أَحْمد
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم حاجی سے ملو تو اسے سلام کرو، اس سے مصافحہ کرو اور اس سے پہلے کے وہ اپنے گھر میں داخل ہو۔ اس سے درخواست کرو کہ وہ تمہارے لیے مغفرت طلب کرے، کیونکہ اس کی مغفرت ہو چکی ہے (اور ایسے شخص کی دعا قبول ہوتی ہے)۔ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ احمد۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه أحمد (69/2 ح 5371) [و ابن حبان في المجروحين (265/2)]
٭ فيه محمد بن الحارث الحارثي (ضعيف) عن محمد بن عبد الرحمٰن بن البيلماني (ضعيف و قد اتھمه ابن عدي و ابن حبان) عن أبيه (ضعيف) عن ابن عمر به.»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف